• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کی ابتدائی حد بندی کے حوالے سے تمام اضلاع کے نقشے جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حد بندیوں کے سلسلے میں فہرست شائع کی تھی۔

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

انتخابی حلقوں کی نئی حد بندی گزشتہ برس ہونے والی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں کی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی تین نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب کی 141 ، سندھ کی 61 ، کے پی کے کی 39، بلوچستان کی 16اور فاٹا کی قومی اسمبلی میں 12نشستیں ہوں گی۔

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

اس فہرست کے مطابق سندھ اور فاٹا کے نئے حلقوں کی تعداد پہلے جتنے ہی رہیں گے، تاہم پنجاب کی7نشستیں کم ہوجائیں گی جبکہ وفاقی دارالحکومت کی ایک، خیبرپختونخوا کی 4اور بلوچستان کی 2نشستیں بڑھ جائیں گی۔

ابتدائی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون اب پشاور کے بجائے چترال ہوگا، جبکہ آخری حلقہ لسبیلہ بلوچستان ہوگا۔

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 01سے این اے 39تک جبکہ فاٹا کے حلقے این اے 40سے 51تک ہوں گے۔

ڤوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقے این اے 52سے 54تک ہوں گے،پنجاب کے حلقے این اے 55سے شروع ہوکر این اے 195پر ختم ہوں گے،پنجاب کا پہلا حلقہ اٹک جبکہ آخری راجن پور ہوگا۔

انتخابی حلقوں کی ابتدائی حد بندی، تمام اضلاع کے نقشے جاری

سندھ کے حلقوں کا آغاز این اے 196سے شروع ہوکر این اے 256کراچی پر اختتام پذیر ہوگا۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 257(قلعہ سیف اللہ)سے شروع ہوکر این اے 272پر ختم ہوں گے۔

تازہ ترین