• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں سے پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔

آرمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹر میں فاٹا اور خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی کی صورت حال، آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت، عارضی بے گھر افراد کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی کے دورے میں پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

جنرل قمر باجوہ نے خیبرایجنسی میں فوجیوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور امن کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں میں حمایت پر قبائلی عمائدین کی تعریف بھی کی۔

تازہ ترین