• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ہراج نے ہر اُس پارٹی کو دھوکا دیا جس میں رہے : رانا ثناء

رضا ہراج نے ہر اُس پارٹی کو دھوکا دیا جس میں رہے : رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اراکین قومی اسمبلی کے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی پیش گوئی پر رضا حیات ہراج پر برس پڑے ، انہوں نے کہا کہ رضا ہراج نے ہر اُس پارٹی کو دھوکا دیا جس میں وہ رہے۔

رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا حیات ہراج ایجنسیوں کے مستقل ایجنٹ ہیں، وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حاصل کیے گئے ملک کو بندوق اور بوٹ کے ذریعے چلانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف نے ووٹ کی طاقت کا بیڑا اٹھا لیا ہے، جس سے سویلین بالادستی قائم ہو گی۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نیب کے متحرک ہونے پر کوئی اعتراض نہیں البتہ تحقیقات قانون کے مطابق اور میرٹ پر ہونی چاہئیں ۔

رانا ثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کسی میڈیا ہاؤس یا اینکر کو نشانہ نہیں بنایا، احتجاج کرنے والوں مثال چور کی داڑھی میں تنکا جیسی ہے۔

تازہ ترین