• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی بہادرآباد گروپ کو پھر مفاہمت کی پیشکش

فاروق ستار کی بہادرآباد گروپ کو پھر مفاہمت کی پیشکش

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کو ایک مرتبہ پھر مفاہمت کی پیش کش کردی ہے۔

کہتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ یوم تاسیس مشترکہ طور پر باغ جناح میں منائیں۔

فاروق ستار نے کراچی کے علاقے پی آئی بی میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پیش کش کی کہ وہ ایم کیو ایم بہادرآباد کے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

فتح پارک کے افتتاح کے موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مینڈیٹ لے لیا ہے، خالد بھائی بھی اپنی رابطہ کمیٹی سے مینڈیٹ لے لیں، میں اور خالد مقبول بیٹھ کر معاملات طے کرلیں گے۔

انہوں نے کہ 18 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس کی تقریب میں میرے ساتھ خالد مقبول صدیقی بھی خطاب کریں دوسرا کوئی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادرآباد گروپ کی جانب سے بھی یوم تاسیس ایک ہی جگہ منانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دونوں گروپوں کوماضی کی تلخیوں کوختم کرنا ہوگا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تقسیم سے کارکن ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

تازہ ترین