• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ،گرفتار احد چیمہ تین ماہ کے لیےمعطل

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ،گرفتار احد چیمہ تین ماہ کے لیےمعطل

پنجاب حکومت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میںگرفتار احد چیمہ کو تین ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے احد چیمہ کی معطلی ان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی تاریخ سے شروع ہوگی اور وہ تین ماہ تک معطل رہیں گے۔

احد چیمہ گرفتاری کے وقت بطور چیف ایگزیکٹو قائداعظم تھرمل پاور کمپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق احد چیمہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین