• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز
جنگ نیوز | 17 مارچ ، 2018

مینڈیٹ تقسیم کرنیوالی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، خالد مقبول

مینڈیٹ تقسیم کرنے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے، خالد مقبول

ایم کیوایم بہادرآباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ مینڈیٹ تقسیم کرنے کی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہونےدیں گے۔ انھوں نے 18 مارچ کو نشتر پارک میں تاریخ رقم کرنے کا دعوی بھی کردیا ۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ مینڈیٹ تقسیم کرنے والے تمام سازیشیوں کو ناکام بنادیںگے ،ایم کیو ایم کے قومی دن کو کسی بھی تنازعہ کا شکار نہیں ہونے دیں گے،18 مارچ کو نشتر پارک میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مینڈیٹ تقسیم کرنے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے، خالد مقبول

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا قومی دن عوام کی امانت ہے جسے کسی تنازعہ کا شکار نہیں ہونے دیں گے،ایک سازش کے تحت اس دن کو تنازعہ کا باعث بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

خالد مقبول نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئَے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا ، ایم کیو ایم کو نہ پہلے توڑا جاسکا نہ اب توڑا جاسکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیٹ تقسیم کرنے کی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی،فاروق ستار کی تجاویز کا احترام کرتے ہیں۔