• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم: شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لیا

روم: شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لیا

روم میں ملاقات کیلئے آنے والے شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لیا،پوپ بھی 7ماہ کے ننھے میاں کی شرارت سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اٹلی میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کیلئے آنے والے ایک ننھے میاں کی معصومانہ شرارت نے سب کو محظوظ کیا۔


ویٹیکن سٹی میں عقیدت مندوں سے ملاقات کے دوران اپنی والدہ کی گود میں آنے والے7ماہ کے ننھے میاں کو پوپ نے جیسے ہی پیار کیا،اس نے انکی انگلی پر کاٹ لیا۔

روم: شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لیا

جرمنی سے اپنے والدین کے ہمراہ آنے والےکا رل نامی اس ننھے بچے کے والد اور والدہ اسکی حرکت پر حیران رہ گئے جبکہ پوپ سمیت وہاں کھڑے لوگ اسکی شرارت سے خوب محظوظ ہوئے ۔

تازہ ترین