• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دہلی تجارتی کانفرنس میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کافیصلہ

پاکستان کادہلی تجارتی کانفرنس میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نےبھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراساں کرنے کے طرز عمل کیخلاف احتجاجا ًنئی دہلی میں 19مارچ سے شروع ہونیوالے تجارتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کانفرنس میں وزیر تجارت پرویز ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی ،اسلام آباد میں ذرائع کے مطابق کانفرنس کے بارے میں دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی تھی جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیر تجارت دیگر شرکا ءکے علاوہ بھارتی حکام سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

تازہ ترین