• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں سیکورٹی کے نام پر قائم رکاوٹیں ختم نہ ہوسکیں

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں سیکورٹی کے نام پر قائم رکاوٹیں ختم نہ ہوسکیں

کراچی (اعظم علی/نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بر عکس کراچی کی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کی غرض سے بنائی گئی رکاوٹیں بجائے ختم ہونے کے ان میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس سے ٹریفک روانی کےدشواری شدت پیدا ہورہی ہے سرکاری زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کمشنر کراچی کو ارسال کرکے فوری طور پر کارروائی کی گزارش کی گئی تھی مگر معاملہ خط و کتابت تک ہی محدود رہا،، سرکاری زرائع کے مطابق سیکورٹی کےلئے کھڑی کی گئ رکاوٹیں شہر کی ان اہم سڑکوں پر موجود ہیں جس سے صبح اور شام ٹریفک روائی میں بد ترین صورتحال پیدا ہو جاتی ہے مگر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد نہیں کیا جاسکا۔

تازہ ترین