• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھویں تین روزہ جوڈیشل کانفرنس 27 اپریل سے شروع ہوگی

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام آٹھویں تین روزہ جوڈیشل کانفرنس 27 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی ، جس میں گیارہ اہم موضوعات پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اورنیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے جوائنٹ سیکر ٹری کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یہ تین روزہ جوڈیشل کانفرنس سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوگی جو 27 اپریل سے لیکر 29اپریل تک جاری رہے گی، ججز، وکلاء، لاافسران ،دانشور اور مختلف حکومتی اداروں کے افسران اس حوالے سے 6اپریل تک اپنے ریسرچ پیپرز جمع کروا سکتے ہیں۔
تازہ ترین