• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مزید سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی

نیب نے مزید سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی

اسلام آباد(طاہر خلیل‘ایجنسیاں)قومی احتساب بیورونے مزید سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی‘ نیب نے اراضی قبضے، غیرقانونی ٹھیکوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرمسلم لیگ (ن)کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری،پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر منظور وسان، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پہلاج مل ‘امتیاز ملاح اورسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواامجدعلی خان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سردار جعفر خان لغاری ممبر قومی اسمبلی کے خلاف موضع چانڈیہ میں تقریبا2425 کنال زمین پر مبینہ طورپر قبضہ کرنے کے الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں امجد علی خان سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے خلاف کورگ کنال پراجیکٹ کا مبینہ طور پر غیرقانونی ٹھیکہ دینے اور شیشم کے درختوں کی فروخت اور کٹائی کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاگیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پہلا ج مل اور امتیاز ملاح کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاگیا۔ اجلاس میں منظور وسان صوبائی وزیر صنعت اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاگیا۔

تازہ ترین