• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نے واٹر بورڈ میں مجسٹریٹ تعینات کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ نے نادہندگان کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی، واٹربورڈ کی ارضی واگزار کرانے، عظیم ترمنصوبہ آب رسانی کے فور،نکاسی آب کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل اراضی کے معاملات حل کرنے کیلئے مجسٹریٹ تعینات کردیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی خصوصی درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے واٹربورڈ میں ایکس پی سی ایس آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ضلع وسطی شیخ محمد رفیق کو واٹربورڈ میں تعینات کردیا ہے جو بطور مجسٹریٹ فرائض انجام دیں گے ان کی تعیناتی سے واٹربورڈ کی سیکڑوں ایکڑ غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی سرکاری اراضی واگزار کرانے ،زمینوں ودیگر املاک کی حفاظت ،ٹیکس ریکوری اور واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بھرپور کارروائی میں مدد ملے گی نیز قانون کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں اور واٹربورڈ کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی بھی ممکن ہوجائے گی واٹربورڈ کے ایم ڈی خالد محمود شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد واٹربورڈ کے لینڈ اینڈ اسٹیٹ، ٹیکس ڈپارٹمنٹ ،آر آر جی ڈپارٹمنٹ ،عظیم تر منصوبہ آب رسانی کے فور،نکاسی آب کے منصوبوںکے اعلیٰ افسران کے ساتھ طویل اجلاس منعقد کرکے ان سے اس ضمن میں تفصیلی بریفنگ لی تھی ایم ڈی نے واٹربورڈ کے ان محکموں کے اراضی سے متعلق مسائل کے حل اور سرکاری ونیم سرکاری محکموں سمیت واٹربورڈ کے دیگر صارفین پر 50 ارب سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے صوبائی چیف سیکریٹری رضوان میمن سے ادارے میں مجسٹریٹ کی تعیناتی کی درخواست کی تھی اس در خواست پر صوبائی چیف سیکریٹری نے شیخ محمد رفیق کو واٹربورڈ میں تعینات کردیا ہے۔
تازہ ترین