• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،سعودی ریال اوریواےای درہم کی قدرمیں استحکام جبکہ یوروکی قدر میں کمی، برطانوی پائونڈ اور چینی یوآن کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.57 روپے سے گھٹ کر 110.55 روپے اور قیمت فروخت 110.67 روپے سے گھٹ کر 110.65 روپے ہو گئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.50روپے اور قیمت فروخت111.80روپے پرمستحکم رہی ۔جمعہ کو یورو کی قدر میں30 پیسے کی کمی اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 137.00 روپے سے گھٹ کر 136.70 روپے اور قیمت فروخت 138.50 روپے سے بڑھ کر 138.20 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 154.50 روپے سے بڑھ کر 154.75 اور قیمت فروخت 156.00روپے سے بڑھ کر 156.25 روپے ہو گئی ۔جمعہ کو سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.60 روپے اور قیمت فروخت29.85روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30 روپے اور قیمت فروخت30.55 روپے پر مستحکم رہی۔جمعہ کو چینی یوآن کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.10 روپے سے بڑھ کر18.20 روپے اور قیمت فروخت 19.10 روپے سے بڑھ کر 19.20روپے ہوگئی۔
تازہ ترین