• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیر سلطان فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے اربن ڈیولپمنٹ کے چیئرمین نامزد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر نے ماہر تعمیرات منیر سلطان کواربن ڈیولپمنٹ ، ہاوسنگ وکنسٹرکشن انڈسٹری میں وسیع تر تجربے اور شاندار خدمات کے باعث فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے اربن ڈیولپمنٹ کا چیئرمین سال 2018 کے لیے نامزد کردیا ہے ۔ منیر سلطان اربن ڈیولپمنٹ ،تعمیراتی سیکٹر کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماہر تعمیرات کا وسیع تر تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ منیر سلطان سال 2001-2002 میں ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز کے بطور وائس چیئرمین کے عہدے سمیت فیڈریشن آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ وکنسٹرکشن کے کوچیئرمین کے طور پر سال-2005 2004 اور 2005-2006 جبکہ اربن ڈیولپمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر 2009 سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ منیرسلطان فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابی عمل برائے سال 2015 میں الیکشن کمیشن کے رکن اور سال 2016 کے لیے منعقد کیے گئے انتخابی عمل میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر الیکشن سیل کے طور پربھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین