• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسلے میں صنفی توازن کے فریم ورک کو اہمیت دی جاتی ہے،وقاراحمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ وقار احمد نے کہا ہے کہ نیسلے میں، صنفی توازن کے فریم ورک کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہم کام کی جگہ پر ایک ایسی ثقافت فراہم کرنا چاہتے ہیں جومساوی مواقع پیدا کرتی ہیں ، یہ بات انھوں نے اپنے ایک مقالے میں پیش کی جس کا عنوان نیسلے پاکستان صنفی تنوع تھا۔ یہ مقالہ ایک بزنس کیس اسٹڈی نیویارک کے دوسرے سالانہ یو این ویمن ایمپاورمنٹ پرنسپلز میں پیش کیا گیا جو کہ نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے 62 ویں کمیشن برائے خواتین کی قدر کے حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں پاکستان، ترکی، برازیل اور کینیا کےیو این ویمن دفاتر شامل تھے جنہوں نے نجی شعبے میں ہوئے اپنے اپنے تجربات شیئر کئے۔نیسلے پاکستان میں کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا کہ نیسلے میں، صنفی توازن میں شمولیت اور تنوع کے فریم ورک کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہم کام کی جگہ پر ایک ایسی ثقافت فراہم کرنا چاہتے ہیں جومساوی مواقع پیدا کرتی ہیں۔ اندرونی طور پر، ہم بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے ذریعہ ایک معاون کام کا ماحول فراہم کرتے ہیں جیسے کام کے گھنٹوں میں نرمی، میٹرنٹی کی چھٹی،ڈے کیئر اورفیمیل ہاسٹل کی سہولتیں شامل ہیں جو ہمیں اس جامع ثقافت کو مضبوط بنانے اورخواتین کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری کوششوں کو مسلسل بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔‘‘پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری ریپریزینٹیٹو، جمشید ایم قاضی نے اس موقع پر کہا کہ یہ نوٹ کرنا حوصلہ افزا رہا ہے کہ نیسلے پاکستان میں کام کی جگہ صنفی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر کارپوریٹ سیکٹر کے بہترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ویمن ایمپاورمنٹ پرنسپلزکے ایک دستخط کنندہ کے طور پر، نیسلے پاکستان اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو صنفی مساوات کے روڈ میپ کو نافذ کرنے کے لئے یو این ویمن پاکستان سے قریبی تعاون کرنا ہوگا۔‘‘ نیسلے پاکستان کو یقین ہے کہ 2030 ء کے لئے پائیدار ڈویلپمنٹ گول اور کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کا ڈیکلیریشن، صنفی توازن اور بااختیارکاروباری خواتین اور معاشرے کی مشترکہ قدر پیدا کرنے کے لئے اہم ہے۔ویمن ایمپاورمنٹ پرنسپلز کے ایک دستخط کنندہ کے طور پر نیسلے پاکستان صنفی مساوات کی ترقی کے لئے پائیدار ترقی کے مقصد کے لئے پُر عزم ہے۔
تازہ ترین