• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی سینن پنجابی گانوں کی شوقین خصوصی پلے لسٹ تیار کرلی

ممبئی ( نیوز ڈیسک)  ایک سچی پنجابی ہونے کے ناطے بولی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو ہمیشہ پنجابی گانے سننا پسند رہا ہے۔ لیکن  ارجن پٹیالہ کی چندھی گڑھ میں اداکارہ کی حالیہ شوٹنگ کا شکریہ،ان کا اس طرز کے گانوں کے لئے پسند میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنے پسندیدہ گانوں کی خصوصی پلے لسٹ بھی تیار کی ہے۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کریتی سینن اکثر شاٹس کے درمیان اپنے پسندیدہ پنجابی گانے گنگناتی رہتی ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں میں کریتی سینن نے پنجابی اندزا کو اپنے اندر اچھی طرح جذب کرلیا ہے،ہم اس کے شاہد ہیں اور ان کے پنجابی کڑی کے اوتار کو پسند کررہے ہیں۔پنجابی میزک سے ان کے لگاؤ کے بارے میں جب پوچھا گیا تو کریتی سینن  نے کہا کہ میری فیملی میں پنجابی میوزک ہمیشہ سے پارٹی اسٹارٹر کی طرح رہا ہے۔ اس کی ٹیونز میں خوشی کا احساس ہوتا ہے، اس وقت صرف پنجابی گانوں کے لئے میری مخصوص پلے لسٹ ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ نے فلم کا پہلا شیڈول مکمل کیا ، جس کی ہدایات روہت جگراج نے دی۔ رومانٹک کامیڈی فلم میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانج اور سینئر اداکار ورن شرما بھی شامل ہیں۔ اس دوران اپنا پنجابی لہجہ درست کرنے کے لئے کریتی نے اپنے والدین اور ساتھی اداکار دلجیت سے اکثر پنجابی میں گفتگو کرتی رہیں۔کریتی سینن اداکاری کے علاوہ متعدد برانڈز کی بھی سفیر ہیں۔ جبکہ2014میں تیلگو فلم نینوک کادن سے انہوں نے اداکاری کا ڈیبیو کیا جبکہ بولی وڈ میں فلم ہیروپنتی میں ٹائگرشیروف کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 
تازہ ترین