• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فلم’مڈنائٹ سَن‘کاپریمیئر،جسٹن بیبر کی خصوصی طور پر شرکت

فلم’مڈنائٹ سَن‘کاپریمیئر،جسٹن بیبر کی خصوصی طور پر شرکت

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈڈرامہ فلم مڈ نائٹ سَن کے رنگا رنگ بلیو کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر فلم کی کاسٹ نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔


اسکاٹ اسپیر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 17سالہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی بینائی ایک پراسرار بیماری کی وجہ سے بتدریج کم ہوتی رہتی ہے اور اس بیماری کے باعث وہ گھر میں قید ہوکر رہ جاتی ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن، پیٹرک شواز ینگر، راب رگل اور کوئن شیفرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جین گیٹین کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین