• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ’نیورو اینڈو کرائن ٹیومر‘‘ کی بیماری لاحق ہے،عرفان خان

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار عرفان خان کی 5 مارچ کو سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ جس میں انہوں نے خود کو لاحق پراسرار بیماری کا تذکرہ کیا تھا کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب انہوں نے خود ہی اپنی بیماری سے پردہ اٹھادیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں عرفان خان نے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا کہ انہیں ’ ’نیورو اینڈو کرائن ٹیومر‘‘ کی بیماری لاحق ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا آغاز امریکن مصنفہ مارگریٹ مچل کے ایک مقولے سے آغاز کیا’’ زندگی ہمیں وہ دینے کی پابند نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں‘‘۔عرفان خان نے بتایا کہ وہ اپنے علاج کیلئے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہنے کی درخواست کی۔ ’’ جتنی بھی افواہیں پھیل رہی ہیں اور جتنے بھی لوگ میری بیماری کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں انہیں کہوں گا کہ نیورو کا مطلب ہروقت دماغ ہی نہیں ہوتا، تحقیق کرنے کیلئے گوگل بہترین آپشن ہے ، جن لوگوں کو میرے موقف کا انتظار تھا انہیں کہنا چاہوں گا کہ میں بہت جلد بہت سی کہانیوں کے ساتھ واپس آئوں گا۔
تازہ ترین