• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33فیصد افراد کو روزانہ حساب کتاب کی مشقت اٹھانا پڑتی ہے

لندن( پی اے ) ایک نئی سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم وبیش33فیصد افراد کوروزانہ حساب کتاب کی مشقت اٹھانا پڑتی ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ انگلینڈ اورشمالی آئرلینڈ کے لوگ دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں کے مقابلے میں روزمرہ کے حساب کتاب میں انتہائی کمزور ہوتے ہیں ۔یونیورسٹی کالج لندن اور کیمبرج یونیورسٹی کے ریسرچرز بین الاقوامی او ای سی ڈی سروے کے تحت حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیاہے جس میں 31ممالک سے تعلق رکھنے والے 16 سے 65سال تک عمر کے لوگوں سے حساب کتاب سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے تھے اس تجزیئے سے یہ ظاہر ہوا کہ انگلینڈاور شمالی آئر لینڈ کے بالترتیب63اور68فیصد افراد اس بات کاجواب دے سکے کہ دکانوںپر خریداری کے دوران ایک مخصوص رقم کی خریداری کے بعد ایک مخصوص رقم ادا کرنے کے نتیجے میں انھیں کتنی رقم واپس ملے گی۔57اور 62 فیصد کے درمیان لوگ یہ بتاسکے کہ ایک مخصوص مقدار میں کوئی چیز خریدنے پر انھیں اندازاً کتنی رقم ادا کرنا ہوگی۔
تازہ ترین