• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینفل ٹاور ،دروازوں نے آگ سے مقررہ وقت سے نصف مزاحمت کی

لندن (نیوز ڈیسک) پولیس کی ایک تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرینفل ٹاور کے دروازوں نے وہاں لگنے والی آگ کی توقع کے برعکس صرف نصف وقت تک مزاحمت کی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ فلیٹ کے دروازوں کے بارے میں توقع تھی کہ وہ آگ کی30منٹ تک مزاحمت کریں گے مگر وہ صرف15منٹ تک آگ کو اندر آنے سے روک سکے۔یہ ٹیسٹ میٹ پولیس کی اس تحقیقات کا حصہ تھا جو 14جون کو ویسٹ لندن میں لگنے والی آگ کے بارے میں کی جارہی ہے۔ اس آتشزدگی میں 71افراد ہلاک ہوگئے تھے۔کینسنگٹن اور چیلسیا کونسل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج غیر فیصلہ کن ہیں۔ٹاور میں لگنے والی آگ سے بچ جانے والی ایک خاتون اور متاثرین کے گروپ ’’گرینفل یونائیٹڈ‘‘ کی ایک نمائندہ نتاشاایلکوک نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے جب لوگوں کی زندگیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس میں ہر شعبہ زندگی کے ہر شخص کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی آتشزدگیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت کو قوانین میں بہتری لانی چاہئے کینسنگٹن اور چیلسیا کونسلترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس تحقیقات کے تحت گریفل ٹاور میں تین فلیٹوں کے دروازے چیک کئے گئے تھے جن میںسفارشات کے تحت مقررہ معیار سے کم تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔وزارت ہائوسنگ ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ہائوسنگ سیکریٹری ساجد جاوید اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔
تازہ ترین