• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر بھارتی سرگرمیوں کیخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، امجد حسین

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے سینئر وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مختلف حیلوں بہانوں سے اور مختلف فورمز پر سرگرم ہے۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی رویہ کے خلاف موثر آواز اٹھانی ضروری ہے اس کے لئے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا باہمی اتحاد زیادہ موثر ثابت ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انفارمیشن سینٹر فالکن مانچسٹر میں پاکستانی و کشمیری رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امجد حسین مغل نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی امریکہ کی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کے بارے میں اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کے بارے میں غلط معلومات دے رہی ہے۔ پاکستانی حکومت کو بھی اپنے سفارتی ذرائع کو متحرک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو یورپ اور عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے سرگرم ہیں تاہم ہمیں برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے کشمیریوں اور پاکستانی بہن بھائیوں کے تعاون کی ضرورت ہے اور سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ممبران پارلیمنٹ کو ہر ہفتہ مسئلے کشمیر پر تشویش کا خط اور ای میل ضرور کریں۔
تازہ ترین