• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ زینب بخاری کے شعری مجموعے’’ ردائے زینب‘‘ کی تقریب رونمائی

نوٹنگھم (کبیر احمد خواجہ) برطانیہ میں اردو ادب کے فروغ کے لیے ہر دور میں شعراء اور ادیبوں نے اہم کردار ادا کیا جس میں نوٹنگھم کے شعراء کا بھی کردارہا۔ جن میں عاصی کاشمیری ،احمد مسعود اور دیگر نام شامل ہیں، نوٹنگھم کی ابھرتی ہوئی شاعرہ زینب بخاری کے پہلے مجموعہ ’’ ردائے زینب‘‘ کی اشاعت نے اردو ادب میں خوبصورت اضافہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین ادیبوں اور شاعروں نے زینب بخاری کے مجموعہ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔ اس تقریب کا اہتمام بزمِ ادب کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں مقامی کمیونٹی کی خواتین و حضرات سمیت نوٹنگھم کے سابق لارڈ میئرمحمد صغیر راجپوت اور برمنگھم سے ڈاکٹر نگہت افتخار نے خصوصی طور پر شرکت کی، کمیونٹی نے زینب بخاری کے اردو ادب سے لگائو کو سراہتے ہوئے انکے پہلے شاعری مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد دی، سابق لارڈ میئر نوٹنگھم محمد صغیر راجپوت نے اردو ادب پر کام کرنے والے شعراء کی لگن اور محنت کو سراہا، دیگر شعرا میں احمد مسعود، عاصی کاشمیری، نبیلہ، مسرت طارق نے بھی زینب کی اردو ادب کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔آخر میں اس پر مسرت موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔
تازہ ترین