• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ورکرز کے پنشن کنٹری بیوشن میں 6اپریل سے تین گنا اضافہ

لندن (جنگ نیوز)برطانوی ورکرز کو اگلے ماہ سے اپنی پنشن کنٹری بیوشن میں تین گنا اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 6اپریل سے برطانوی ورکرز کی تنخواہوں سے پنشن پاٹ کیلئے تقریباً موجودہ کے مقابلے میں تین گنا کنٹری بیوشن منہا کیا جائیگا جو تقریباً 330پونڈ سالانہ بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی طرح آجروں کا پنشن پاٹ کے لئے کنٹری بیوشن ایک فی صد سے بڑھ کر دو فیصد ہوجائیگا، اس طرح اوسط ورکر کا مجموعی پنشن کنٹری بیوشن دو فیصد سے بڑھ کر 5فیصد ہوجائیگا۔ آفس آف دی نیشنل سٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اوسط برطانوی ورکر کی سالانہ آمدن 26624پونڈ ہے فنانشل سروسز کمپنی ہارگریوز لینز ڈائون کے مطابق اس طرح  پری ٹیکس پنشن کنٹری بیوشن کی سالانہ مجموعی ادائیگی 164.74پونڈ سے بڑھ کر 494.21پونڈ ہوجائے گی یعنی 329.47پونڈ سالانہ کا اضافہ ہوگا۔ ورکرز کنٹری بیوشن میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ آجروں کو بھی اپنے پنشن کنٹری بیوشن میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ یہ باور کیا جاتا ہے کہ کنٹری بیوٹرز کم سے کم رقم میں ادائیگی کرتے ہیں۔ زیادہ تر ورکرز کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ چھ فیصد تک اپنی اجرت سے دے سکتے ہیں۔ اگر ورکرز پنشن کے لئے زیادہ کنٹری بیوشن دیں گے تو آجروں کو بھی زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ورکرز کے لئے اچھی ہے۔ پنشنز کمپنی ایگون کے تخمینے کے مطابق اگر22سالہ شخص یہ اضافہ کردہ کنٹری بیوشن دے گا تو جب وہ 68سال کی عمر کو پہنچے گا /گی تو اس کے پنشن پاٹ میں 450000پونڈ رقم جمع ہوجائے گی۔ پنشنز سربراہ کیٹ سمتھ نے کہا کہ ورک پلیس پنشنز میں آجروں کا اضافی کنٹری بیوشن بھی بڑھے گا۔ منسٹر فار پنشنز اینڈ فنانشل انکلوژن گے اوپرمین نے کہا کہ یہ بڑی خوشخبری ہے جس کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ ایج میں پہنچنے والے زیادہ سے زیادہ لوگ مالی طور پر مستحکم اور محفوظ ہوں گے۔ تاہم ہر ایک کو اس طرح سے محفوظ بنانے کے لئے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پرائیوٹ پنشنز سیونگز کو بھی بہتر بنایا جانا چاہئے۔ ہم نے حال ہی میں اقدامات کے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ورک پلیس پنشن سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ڈی ڈبلیو پی ترجمان نے کہا کہ تقریباً 9ملین لوگ اب زیادہ بچت کررہے ہیں یا زیادہ ورک پلیس پنشن میں سیونگز کریں گے اور یہ آٹومیٹک انرولمنٹ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے یہ خوش آئند ہے کہ لوگ اپنی ریٹائرمنٹ کے لئے زیادہ کنٹری بیوشن دے رہے ہیں۔ اگلے برس بھی مجموعی کم سے کم کنٹری بیوشن میں پھر اضافہ متوقع ہے جو5سے بڑھ کر8 فیصد ہوجائیگا۔ ملازمین کا کنٹری بیوشن تین سے بڑھ کر5فیصد اورآجروں کا کنٹری بیوشن دو سے بڑھ کر تین فیصد کردیا جائیگا۔
تازہ ترین