برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کے مغربی شہر کولون میں دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع آئیفل وال ریلوے اسٹیشن پر ہوا۔ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی خراشیں آئی ہیں جبکہ شدید زخمی ہونے والے ایک مسافر کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا اس حادثے کی وجہ سے کولون شہر کے بعض علاقوں کے لیے ٹرام سروس معطل کر دی گئی تھی، جو جلد بحال کر دی جائے گی۔