• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کیلئے جدید معلومات پرمشتمل نصاب وقت کا تقاضا ہے،آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں کے نائن یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا،پولیس ترجمان کے مطابقاس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ, ایڈیشنل آئی جی سندھ, پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد اور ایس ایس پی ایس آر پی بلدیہ بھی موجود تھے،آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کیلئے جدید معلومات پر مشتمل نصاب وقت کا تقاضا ہے،انہوں نے ہدایات دیں کہ(K-9) یونٹ کی پولیس سکیورٹی اقدامات اور منصوبوں میں اہمیت اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے باقاعدہ قیام کے لئے تمام تر تعمیراتی ودیگر امور کا آغاز جلد کیا جائے،علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے پی ٹی سی میں قائم انٹیلی جینس اسکول کا بھی دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات دیں کہ انٹیلی جینس کے جملہ تربیتی امور کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید بنانا ضروری ہے،انہوں نے ہدایات دیں کہ انٹیلی جینس نصاب کے حوالے سے آئی این ایل اور آئی بی سے باہم مشاورت اور رابطوں کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین