• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدیق اکبرؓکا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، صدیق راٹھور

کراچی (پ ر) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور ایڈووکیٹ نے لیاقت آباد میں یوم حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور اگر انہوں نے ٓاداب حکمرانی سیکھنی ہے تو صدیق اکبر ؓ سے سیکھیں، امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنی فہم و فراست سے سلطنت اسلامیہ کو مستحکم کیا اور اسلام دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آج جس طرح بعض لوگ ناجائز ذرائع سے کمائی ہوئی دولت کے بل پر ایوان بالا میں براجمان ہو رہے ہیں اگر ملک میں نظام مصطفیؐ نافذ ہوتا تو ایسے کسی شخص کو قوم کے مستقبل سے کھیلنے کا موقع نہ ملتا۔
تازہ ترین