• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت کی سرکوبی صدیق اکبرؓ کا عظیم کارنامہ ہے،مفتی ابوہریرہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کی سرکوبی سیدنا صدیق اکبرؓ کا عظیم کارنامہ ہے اور ان کے دور کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جاتا رہے گا،یہ بات انہوں نے یوم صدیق اکبرؓ کے موقع پر مجلس صوت الاسلام کے تحت منعقد ہونے والے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ یار غار ہونے کے ساتھ ساتھ محافظ ختم نبوت بھی ہیں،قبل از اسلام آپ مکہ معظمہ کے مالدار تاجر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور آپ کی امانت، دیانت، شرافت اور راست بازی کی گواہی مکہ کا ہر فرد دیتا تھا اور جب آپ ایمان لے آئے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کرکے اسلام قبول کرلیا تو اپنی تمام دولت وثروت کو اسلام کی ترویج وتوسیع کیلئے وقف کردیا۔
تازہ ترین