• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی ذات عکس مصطفیٰ ﷺہے،علامہ کوکب نورانی

کراچی(پ ر)سیدناصدیق اکبر ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی ذات میں عکس مصطفیٰؐ نظرآتاہے،جو سفرو حضر، یارغار اور یارِ مزار ہیں،اسلام کے لئے جواُن کی خدمت تھی اس کاصلہ انہیں اﷲتعالیٰ ہی عطا فرما سکتا ہے، انہوں نے اﷲاوراُس کے رسولؐ کی رضا اور خوشنودی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا، اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے حضرت ابوبکر صدیق ؓنے مرکزی کردار ادا کیا،ان کی سیرت ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ نبی کریمؐ کے زیرسایہ تربیت نے خلیفہ اول کی ذات کو خدمت خلق کے لازوال جذبے سے معمور کردیا تھا، وہ خلیفہ وقت ہونے کے باوجود غریبوں، یتیموں، مسکینوں، پریشان حال،معذوروں اورمجبوروں کی خدمت کوخلافت کافرض سمجھتے تھے،اُن کی سیرت کا ہرپہلوہمارے لیے ایک روشن مینارہے۔
تازہ ترین