• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے عوام کی محبت نے مثال قائم کردی ،علی اکبر گجر

کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی سوچ میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہم آواز ہو چکی ہے،نواز شریف سے عوام کی محبت نے مثال قائم کردی۔ دنیا کو یقین آگیا کہ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف ہی قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد واحد رہنما ہیں جو مملکت خداداد کو اس کی حقیقی منزل تک لے جا سکتے ہیں۔ عوام کی بے پناہ محبت نے آنے والے عام انتخابات کے نتائج ابھی سے واضح کر دئیے ہیں مستقبل میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔دنیا دیکھے گی کہ زبان خلق نقارہ خدا ہوگی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کر کے آئندہ حکومت بنائے گی۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے جذبے اور مسلسل جدوجہد کا ثمر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی رابطہ عوام مہم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین