• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سندھی زبان بولنے پر پابندی لگانے کا نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ میں سندھی زبان بولنے پر پابندی لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی میں ڈاکٹر رابعہ بی بی کے سندھی بولنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنا اخلاقی جرم ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے ہر ایک فرد کو مادری زبان بولنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین سے متعصبانہ رویہ اپنانا صریحا‌ؔ غلط ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھی زبان قدیم ترین زبان ہے، جس کی جڑیں پانچ ہزار سال کی تہذیب میں پیوستہ ہیں ۔
تازہ ترین