• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے اعظم سواتی کو نامزدکردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے سینیٹر اعظم سواتی کو متفقہ طور پرامیدوار نامزد کر دیا ہے اور 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان کر دیا ہے، گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کو متفقہ طور پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کاامیدوارنامزد کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا تحریک انصاف نے 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز لاہور میں جلسہ عام سے کیا جائیگا۔ عمران خان لاہور جلسے میں انتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، ترجمان کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا اور سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کو پی آئی اے اور سٹیل ملز یونینز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں پارٹی کے اینٹی کرپشن سیل کو پنجاب میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے لانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں بری طرح لت پت ہے ۔
تازہ ترین