• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے اور ریلی میں جیبیں کاٹنے والا گروہ گرفتار

شہدادپور (نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی، ایس ایچ او شہدادپور غازی خان راجڑ ،انچارج جٹیا چیک پوسٹ افتخار باجوہ نے شہدادپور تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں محمد حسن بروہی میں سید غلام شاہ جیلانی کے جلسے سے پولیس نے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے جس نے اس جلسے کے علاوہ کچھ روز قبل سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی استقبالیہ ریلی کے درجنوں افراد کی جیبیں کاٹی ہیں۔گرفتار ہونے والے گروپ کا سرغنہ پولیس کی نوکری سے فارغ ہونے والے نوابشاہ کے رہائشی صابر کھوسو، لاڑکانہ کے رہائشی عاشق، علی اصغر ، اسرار،. ٹھارو شاہ کے رہائشی جاوید، کشمور کے رہائشی بخشو ،جیکب آباد کے رہائشی رسول بخش، حمید ولد عبدالحلیم لاشاری، طفیل، لاڑکانہ ایئر پورٹ کے رہائشی بابر علی، میر مرتضی سمیت 11افراد کو گرفتار کر کے ان سے 12عدد موبائل فون، 62000روپے نقدی،2عدد پستول 30بور،11عدد گولیاں اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ، ایک کار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن کا ریکارڈ منگوایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گروپ اجتماع، جلسوں، ریلیوں اور تقریبات میں لوگوں کی جیبیں کاٹتا ہے۔ موباٹل فون چوری کرنے کے علاوہ منشیات فروخت میں بھی ملوث ہے۔ اس گروپ میں خواتین بھی ان کی سہولت کار ہیں۔ جس پر مزید تفتیش کر رہے ہیں پولیس نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین