• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور،خطرناک ڈاکو تھانےکا لاک اپ توڑ کر فرار

خیرپور(بیورو رپورٹ)ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں گرفتار خطرناک ڈاکو اگڑا تھانے کا لاک اپ توڑ کر فرار نا اہلی پر ایس ایچ او معطل تھانے کا ہیڈ محرر نائب ہیڈ محرر اور لاک اپ کے سنتری کو گرفتار کر کے کواٹر گا ر ڈ کر دیا گیا ۔ معطل ایس ایچ او کی جگہ پر سانول بوزدار کو اگڑا تھانے کا نیا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا۔ فرار ہونے والے ڈاکو قدیر چنو کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کو تین روز قبل گرفتار کر کے لاک اپ کیا گیا تھا ۔ تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی منیر احمد مہیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین