• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور ، پیر پگار ا سے گستاخی کرنے والوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اکشمور (نامہ نگار )ڈہرکی میں ضمنی انتخابات کے بعد پیرپگارہ اور میاں مجن عرف عبدالمالک کی شان میں گستاخی اور قادری ٹوپی کی توہین کرنے سے سندھ سمیت ملک بھر میں رہنے والے عقیدت مندوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف میاں عبدالحفیظ قادری، میاں عبدالحسیب قادری، حافظ گلزار احمد قادری، خالدحسین سکندری، فقیر عبدالمجید، مسلم لیگ فنکشنل کے فقیر محمد علی تھیم، عبدالمنان نائچ، سنی تحریک کے محمدحنیف مزاری نے کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری نوٹس لے کر مذکورہ افراد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین