• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص اور اطراف میںپولیس کا جرائم پیش اور شرپسند عناصر کیخلاف کومبنگ آپریشن

امیرپورخاص (نامہ نگار) میرپورخاص پولیس کا شہر اور اطراف کے علاقوں میں شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن، تین ملزمان گرفتار کو کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ میرپورخاص پولیس ترجمان کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی،فرقہ واریت اور مختلف جرائم میں ملوث شرپسند عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لئے اے ایس پی سٹی حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جس میں لیڈی پولیس بھی شامل تھی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر مشکوک گھروں اور دیگر مختلف مقامات کی تلاشی لی اور کرائے داروں اور مہمانوں سے متعلق دستاویز اورمعلومات حاصل کیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں پولیس کی ایک ٹیم نے شجاع آباد اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے ڈی ایس پی انور لاکھو کی قیادت میں میرواہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک گاؤں میں چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی لے کر اسٹریٹ کرائم میں مبینہ ملوث تین ملزمان محمد بخش،تنویر احمد اورمحمدخالد کو چار موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے سیٹلائٹ ٹاؤن میرپورخاص پولیس اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں میں سے ایک میرپورخاص اور ایک میرواہ کی حد سے چھینی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق میرپورخاص سمیت ضلع بھر میں شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقصد کے حصول تک مہم جاری رہےگی۔
تازہ ترین