• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل، با اثر وڈیرے کی سہولت کیلئے کروڑوں روپے کا بےدریغ استعمال

ٹھل(نامہ نگار) ایک گھر کیلئے کئی کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ تعمیر ،سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، شہری پریشان تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹھل کے اسٹیشن روڈ سے ملحقہ ایک ویرانے میں جہاں صرف ایک با اثر وڈیرے کا گھر ہے جو اکثر بند رہتا ہے اس کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ ایک شخص کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن جہاں گنجان آبادی ہے وہاں نہ روڈ ہیں اور نہ ہی کوئی اور سہولت۔ انہوں نے کہا کہ پیسے عوام کے ہیں لیکن استعمال وڈیروں کی سہولت کیلئے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وڈیرہ اپنی جیب سے خرچ کر کے بھی روڈ بنوا سکتا تھا لیکن عوام کی سہولت کیلئے آئی ہوئی رقم کو محض ایک فرد تک محدود رکھنا بددیانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر میونسپل انتظامیہ نے اسٹریٹ لائیٹس اور سولر لائٹس بھی نصب کردی ہیں جو غیر ضروری تھیں۔ ٹھل کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ایک گھر کیلئے تعمیر کئے گئے روڈ کی تحقیقات کرائی جائے ۔
تازہ ترین