• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ

گھارو (نامہ نگار) ہوسڑی کے قریب زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والی معصوم 5 سالہ عظمی کلیری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے گجو میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے۔ مظاہرےکے شرکاء نے شہر کا گشت کرتے ہوئے مین چوک پر دھرنا دیا جہاں ایڈووکیٹ وقار میمن ذاکر شاہ نیاز شاہ صوفی فدا حسین شیراز میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک واقعہ کو تین روز گزر چکے ہیں مگر پولیس ان ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اور گوٹھوں میں معصوم بچے غیر محفوظ ہو چکے ہیں اور حد یہ ہے کہ اب تک کسی حکومتی اہلکار نے معصوم بچی کے والدین سے جا کر ان سے اظہار ہمدردی نہیں کیا ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
تازہ ترین