• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کی غیرمعمولی کارکردگی کے باوجود پاکستانی سلیکٹرز کو کوئی مشورہ نہیں دوں گا، ڈیرن سیمی

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیر سیمی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل کی غیر معمولی کارکردگی کے باوجود میں پاکستانی سلیکٹرز کو کامران اکمل کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دوں گا۔کامران نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر سنچری بنائی۔کپتان کی حیثیت سے میرا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔سلیکٹرز کاکام اچھی ٹیم منتخب کرنا ہے میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے میں انہیں مشورہ نہیں دوں گا لیکن کامران اکمل جو کرکٹ کھیل رہے ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔کھلاڑی کاکام محنت کرنا اور کارکردگی دکھانا ہے ایک دن اس پر سلیکٹرز کی نظر ضرور پڑے گی۔اس وقت کامران کا فوکس زلمی ہے۔ہمیں پلے آف میں جانے کے لئے دومیچ جیتنا تھے۔کامران اکمل نے دونوں میچوں میں ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری دومیچوں سے قبل کوالی فائی کر لینا چاہیے تھا لیکن شکیب الحسن اور براوو کے ان فٹ ہونے سے ہمارا کمبی نیشن متاثر ہوا تھا۔ہم ہمیشہ ٹور نامنٹ میں تاپ ٹو میں ہوتے ہیں اس بار جن حالات میں ہم نے کوالی فائی کیا ہے وہ حالات پیدا نہیں نہونے چاہیں تھے۔ڈیرن نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس کامران اکمل جیسا میچ ونر ہے۔اس نے ہمیں دس میں سے تین میچ جتوائے یہ کھلاڑی اب دن کسی کو بھی آوٹ کلاس کرسکتا ہے۔امید ہے کہ اس کی انجری سیریس نہیں ہوگی لیکن ٹی ٹوئینٹی میں کوئی بھی سنچری خصوصی اہمیت کی ہوتی ہے۔ایسے وقت میں جب ہمیں جیت کی ضرورت تھی اس نے سنچری بناکر ہماری مشکل آسان کردی۔انہوں نے کہا کہ زلمی فیملی ہے اور امید ہے کہ زلمی کے سارے غیر ملکی پاکستان جائیں گے۔گذشتہ سال بھی سارے کھلاڑی پاکستان گئے تھے میرے خیال میں کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔ہماری خواہش ہے کہ دبئی میں پہلا پلے آف کھیلیں اور جیتیں اور سیدھا کراچی جاکر فائنل کھیلیں۔ہمیں ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنا ہوگا۔
تازہ ترین