• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ میں تین روزہ کانفرنس 22مارچ سے شروع ہوگی

جام مشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ کے شعبہ سوشیالوجی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ”موجودہ دور کا سماجیاتی علم اور پائدار ترقی“ کے زیر عنوان تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب جمعرات 22مارچ کو صبح 9 بجے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی، صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے جبکہ سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر خصوصی مہمان اور سندھ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت اور نامور ادیب و مصنف سید سردار علی شاہ تقریب کے اعزازی مہمان ہونگے۔
تازہ ترین