• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ عبدالعزیز الجیلانی نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شام سے آئے ممتازعالم دین شیخ عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی دعوت پر المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ کیا۔اس موقع پر اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ طب وحکمت نبیوں اور رسولوں کاورثہ ہے۔نبی کریم ﷺنے کئی امراض سے بچاؤ کے طریقے بتائے،بیماریوں کادوااور دعا سے علاج کیااورصحت کے لافانی اُصول وضع کئے جن کواختیارکرکے ہم آج بھی بے شماربیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور دوسروں کوبچاسکتے ہیں۔
تازہ ترین