• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ہیڈ ایگزامنرز ،انٹرنل اور ایکسٹرنل ایگزامنر زکا اجلاس19 مارچ کو ہوگا٭جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈسیفٹی آگہی واک اور سیمینار بروزمنگل 20مارچ کو صبح9 بجے منعقد ہوگا ۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر طیب کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات بھی شریک ہوں گے ۔شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان زبیر کے مطابق ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس میں اس ضمن میں آگہی فراہم کرنا مذکورہ پروگرام کا مقصد ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ واک سلورجوبلی گیٹ سے شروع ہوکر کلیہ سماجی علوم سماعت گاہ پر اختتام پذیر ہوگی جہاں بعدازاں سیمینار منعقد ہوگا۔٭جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیو ٹرسائنس کے زیر اہتمام ورکشاپ بعنوان ’’ریسرچ میتھڈولوجی اینڈ اینوویشن‘‘ 19 مارچ کو جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 10:00 بجے منعقد ہوگی۔معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مقررین میں ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئر جاوید میمن ،رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تسنیم آدم علی ،چیئر مین شعبہ کمپیوٹرسائنس ڈاکٹر محمد صادق علی خان،پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری اور ڈاکٹر بھگوان داس شامل ہیں۔
تازہ ترین