• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر معظم حیدر کی کامیابی سپلا پر اعتماد کا مظہر ہے، پروفیسر فیروز الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر کی کامیابی سپلا پر اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کے مرکزی صدرپروفیسر فیروز الدین صدیقی، پروفیسر علی مرتضیٰ،پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسرعامر الحق، پروفیسر منور عباس،پروفیسر شاہد اقبال ،پروفیسرندیم حیدر، پروفیسر ذکاء اللہ، پروفیسرعزیز اللہ میمن، پروفیسر امیر لاشاری، پروفیسرزینت آفتاب، پروفیسرعارف یونس، پروفیسر غلام رسول لاکھو، پروفیسر نازیہ سولنگی و دیگر نے کیا۔سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ کراچی کے باشعور پرنسپل صاحبان نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سپلا پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا جس کے لیے ڈاکٹر معظم حیدرسمیت سپلا کی قیادت ان کی شکر گذار ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا ان انتخابات میں ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ کون کالج اساتذہ کا نمائندہ ہے ۔ سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۱۱۲ کے مقابلے میں فقط گیارہ ووٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ چور دروازوں سے داخل ہونے کے بجائے انتخابی میدان میں حصہ لیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے تنظیمِ اساتذہ ، سسپا، آل سندھ پرائیوٹ اسکول حیدر عباس، پروفیسر ناصر اقبال ، پروفیسر شجاعت رضوی و دیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سپلا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین