• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی کو اعلیٰ کارکردگی پر گریڈتفویض

کراچی،(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرسید یونیورسٹی کو اعلیٰ کارکردگی پر ’W‘ گریڈ کا اعزاز تفویض کیا گیا۔انٹرنل کوالٹی ایشورنس میکانزم کے تحت ’W‘ سب سے بڑا گریڈ ہے جو ایسے تعلیمی اداروں کو دیا جاتا ہے جن کے اسکورز 85سے 100 فیصدتک ہوں۔سرسید یونیورسٹی نے کارکردگی کوبہتر بنانے میں بڑی اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے اسکور 85.17 کے مقابلے میں اس سال 92.38 پوائنٹس حاصل کر کے ’W‘ گریڈ حاصل کیا۔معیار اور کارکردگی میں مسلسل بہتری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ اعلیٰ معیارِ تعلیم دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
تازہ ترین