• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق اس موقع پر یونیورسٹی کے چیر مین جاوید انور، وائس چانسلر افضل الحق، اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشر ے میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔
تازہ ترین