• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چوک کو مودی کے نام پر رکھنے والے بی جے پی حامی کاسر قلم

چوک کو مودی کے نام پر رکھنے والے بی جے پی حامی کاسر قلم

پٹنہ (جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم کے نام پر چوک کا نام رکھنے والے بی جے پی کے حامی کا سرقلم کردیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 70سالہ بی جے پی کے حامی رام چندر یادیو کو اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جب اس نے ضلع بہار دربھنگا میں واقع ایک چوک کا نام نریند مودی کے نام پر رکھ دیا، مقتول رام چندر کے بیٹے تیج نارائین کے مطابق راشٹریہ جنتا دل کے 40,50 غنڈوں نے اس کے والد پر ہاکیوں اور تلواروں سے حملہ کیا۔

ان کے والد نے معاملے کو افہام و تفہیم سے سلجھانے کی کوشش کی لیکن ان کے والد کو قتل جبکہ ان کے بھائی کو زخمی کردیا گیا۔

تیج کے مطابق دو سال قبل ان کے ایک بھائی کو اسی چوک پر مودی کی تصویر اٹھانے پر قتل کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین