• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 فوجی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق کے مغربی شہر انبار میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، ہیلی کاپٹر شام کی سرحد کے قریب پاور لائن سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا ، پینٹاگون ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود ساتوں امریکی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے ، سربراہ ٹاسک آپریشن بریگیڈئیر جنرل جونا تھن کے مطابق ایچ ایچ 60 پیو ہیلی کاپٹر شام کی سرحد کے نزدیک ایک پاور لائن سے ٹکرایا تھا جس کے بعد انبار میں گر کر تباہ ہوا، انہوں نے واضح کیا کہ واقع سے متعلق تحقیقات جاری ہیں لیکن بظاہرہیلی کاپٹر کسی تخریب کارانہ کارروائی کے باعث تباہ نہیں ہوا،و اضح رہے کہ ایچ ایچ 60نامی ہیلی ریسکیوآپریشن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین