• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن میں چھوٹے بھائی کے ہاں جا پہنچا۔
"یہ کیا حالت بنا رکھی ہے گھر کی؟
اتنی کیچڑ؟ اتنی گندگی؟
بچوں کی زبان بگڑی ہوئی ہے۔
یہ کیسی تربیت کر رہے ہو؟"
میں بھائی پر برس پڑا۔
ایک دن میں چھوٹی بہن کے ہاں جا پہنچا۔
"یہ کیا حال کر رکھا ہے گھر کا؟
اتنا کوڑا؟ اتنا کچرا؟
بچے گلی میں لڑتے پھر رہے ہیں۔
یہ کیسی تربیت کر رہی ہو؟"
میں بہن پر گرجا۔
ایک دن میں ایک کزن کے ہاں جا پہنچا۔
کزن نے چُھوٹتے ہی کہا،
"ابے تُو نے کبھی اپنے گھر کا حال دیکھا ہے؟"
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین