لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کےنومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ جس میں سینئرصحافی عابد تہامی، سعید آسی ، نوید چودھری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے فنانس سیکرٹری حامد ریاض ڈوگر ، ،نومنتخب صدر پی یوجے (دستور) رحمن بھٹہ ، نائب صدور شہزادہ خالد ، نبیل کھوکھر، امتیاز احمد ، جنرل سیکرٹری احسان بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹریز شہباز چودھری ، علی افضل ، عقیل انجم ، فنانس سیکرٹری عاصم امین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی جنوبی ایشیاء کی بڑی اور معیار ی یونیورسٹیز میں سے ایک ہےجہاں طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔ استقبالیہ میں پے یو جے کی گورننگ باڈی کے ارکان طارق جمال ، صابر اعوان ، محمد نعیم ، اسعد نقوی ، تصور ہاشمی ، عباداللہ بابر ، ولی خان امتیاز احمد ، عبداللہ کاکڑ نے شرکت کی ۔