• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ سانحہ ،4 زخمیوں کے تفصیلی معائنہ کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سانحہ رائیونڈ کے چار زخمیوں کا تفصیلی معائنہ کرنے کیلئے ماہر ڈاکٹروں کا چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سہیل ثقلین کی سربراہی میں تشکیل دئیے جانے والا یہ بورڈ خود کش بم دھماکوں کے چاروں زخمیوں کا تفصیلی معائنہ کرکے ان زخمیوں کو زیادہ سے زیادہ اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی سفارش کریگا۔ چھ رکنی میڈیکل بورڈ میں پروفیسر نوید اشرف،پروفیسر طیب عباس،پروفیسر عباس رضا اور پروفیسر ضیاء شامل ہیں۔
تازہ ترین