لاہور(وقائع نگار خصوصی)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جماعت دہم سالانہ ا متحان اختتام پذیر ہو گیا ۔ یکم مارچ سے شروع ہونے والے امتحان میں مجموعی طور پر 2لاکھ 33ہزار سے زائد طالب علموں نے حصّہ لیا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا آج سے کلاس نہم کے امتحان شروع ہوں گے۔